راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے۔ کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔ پی سی بی کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس سے قبل فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا تاکہ میچ سے قبل فٹنس …
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم کی تیاریوں کا سلسلہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ہے۔ کھلاڑیوں نے نیٹ سیشن کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔ پی سی بی کے مطابق کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس سے قبل فزیکل ڈرلز میں بھی حصہ لیا تاکہ میچ سے قبل فٹنس اور ریفلیکسز کو بہتر بنایا جا سکے۔
کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جبکہ فیلڈنگ سیشن میں تیز رفتاری اور درستگی پر کام کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔








