الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک میں کمشنر گولڈ کپ پنجاب انٹر ڈویژن تیکوانڈو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک میں کمشنر گولڈ کپ پنجاب انٹر ڈویژن تیکوانڈو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ میں پنجاب کے9 ڈویژن سے180 بوائز وگرلز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ربن کاٹ کر چیمپئن شپ کا …

فیصل آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔ الفتح سپورٹس کمپلیکس سلیمی چوک میں کمشنر گولڈ کپ پنجاب انٹر ڈویژن تیکوانڈو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ میں پنجاب کے9 ڈویژن سے180 بوائز وگرلز کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ربن کاٹ کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔

کمشنر نے بوائز وگرلز کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کے مختلف مقابلے زوروشور سے جاری ہیں۔ انٹرپنجاب تیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ڈسپلن قائم کرکے دوسروں کے لئے بھی رول ماڈل بنیں اور ہار جیت کے تصور سے بالاتر ہو کر کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلیں نظم وضبط اور سپورٹس مین سپرٹ پیدا کرتی ہیں۔کمشنر نے پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی محکمہ سپورٹس اور فیصل آباد ڈویژن تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے اشتراک سے کامیاب ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔

مزید خبریں