پی پی بی ایل کے صدر سیدنعمان شاہ تھائی لینڈ میں ہونے والے دو اہم ڈبلیو بی سی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ (پی پی بی ایل) کے صدر سید نعمان شاہ کو ورلڈ باکسنگ کونسل ( ڈبلیو بی سی) کے تحت ہونے والے دو بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔پہلا ڈبلیو بی سی موی تھائی کنونشن اور63 واں سالانہ ڈبلیو بی سی باکسنگ کنونشن یہ دونوں ایونٹس 29 نومبر سے 5 دسمبر تک بنکاک تھائی لینڈ میں …

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ (پی پی بی ایل) کے صدر سید نعمان شاہ کو ورلڈ باکسنگ کونسل ( ڈبلیو بی سی) کے تحت ہونے والے دو بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔پہلا ڈبلیو بی سی موی تھائی کنونشن اور63 واں سالانہ ڈبلیو بی سی باکسنگ کنونشن یہ دونوں ایونٹس 29 نومبر سے 5 دسمبر تک بنکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہوں گے۔

ڈبلیو بی سی کی جانب سے جاری کردہ دعوت نامے میں نعمان شاہ کی شرکت کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے تاکہ پاکستان میں باکسنگ اور موی تھائی کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کنونشنز میں دنیا بھر سے باکسنگ کے ماہرین، چیمپئنز اور آفیشلز شریک ہوں گے اور یہ عالمی سطح پر باکسنگ کے اصول، کھلاڑیوں کی تربیت، سکیورٹی اقدامات اور بین الاقوامی تعاون پر غور و خوض کا موقع فراہم کریں گے۔

اے پی پی سے بات کرتے ہوئے نعمان شاہ نے کہا کہ انہیں دعوت ملنا باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی پروفیشنل باکسنگ میں بڑھتی ہوئی اہمیت کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے باکسرز کے لیے عالمی سطح پر مزید مواقع پیدا کرنے، بین الاقوامی روابط مضبوط بنانے اور پاکستان میں عالمی ایونٹس منعقد کرانے کی کوشش کروں گا۔

مزید خبریں