ایچیسن کالج جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر،ابوبکرطلحہ نے مینز انڈر18سنگلز اور ڈبلز ٹائٹلز جیت لئے

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایچیسن کالج جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ایچیسن کالج مال روڈ لاہور میں شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ابوبکرطلحہ نے ایونٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 18 سنگلز اور ڈبلز دونوں ٹائٹلز اپنے نام کئے۔ ابوبکر طلحہ، جو ایس اے گارڈنز کے اسپانسرڈ وپلیئر اور ایف جی اسکول عابد مجید لاہور کینٹ کے طالب علم …

لاہور۔18اکتوبر (اے پی پی):پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایچیسن کالج جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ ایچیسن کالج مال روڈ لاہور میں شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ابوبکرطلحہ نے ایونٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 18 سنگلز اور ڈبلز دونوں ٹائٹلز اپنے نام کئے۔

ابوبکر طلحہ، جو ایس اے گارڈنز کے اسپانسرڈ وپلیئر اور ایف جی اسکول عابد مجید لاہور کینٹ کے طالب علم ہیں نے سنگلز فائنل میں احتشام حمیون کو 6-2، 6-0 سے شکست دی، جبکہ ڈبلز فائنل میں اپنے پارٹنر عامر مزاری کے ہمراہ احتشام حمیون اور ذوہیب افضل ملک کو 6-3، 7-5 سے ہرا کر فاتح قرار پائے۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ایس ایم تراب حسین پرنسپل ایچیسن کالج لاہور تھے، جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور خاص طور پر ابوبکر طلحہ کی دوہری کامیابی کو قابلِ فخر قرار دیا۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد میں سجاد رسول (آئی ٹی ایف سرٹیفائیڈ کوچ و ریفری)، راشد ملک (ٹورنامنٹ ڈائریکٹر) اور فہیم صدیقی (کوآرڈینیٹر) نے نمایاں کردار ادا کیا۔ایچیسن کالج انتظامیہ نے ایک بار پھر ملک میں ٹینس کے فروغ کے لیے اپنی وابستگی کا ثبوت دیا، جس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع ملا۔

 

مزید خبریں