این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، سینیٹرآصف کرمانی

لاہور۔11 اگست (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ این اے 120 لاہور کا ضمنی انتخاب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے لئے واٹر لو ثابت ہو گا،انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں ہونیوالے ضمنی ،بلدیاتی،کنٹونمنٹ بورڈ ،گلگت بلتستان ،ہری پور اور حال میں ہونیوالے آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کے کارکنان نے عمران خان سمیت دیگر مخالفین …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

لاہور۔11 اگست (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ این اے 120 لاہور کا ضمنی انتخاب سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے لئے واٹر لو ثابت ہو گا،انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سالوں میں ہونیوالے ضمنی ،بلدیاتی،کنٹونمنٹ بورڈ ،گلگت بلتستان ،ہری پور اور حال میں ہونیوالے آزاد کشمیر کے انتخابات میں ن لیگ کے کارکنان نے عمران خان سمیت دیگر مخالفین جماعتوں کو بدترین شکست دی ہے،انشا اللہ مسلم لیگ (ن) این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخابات میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں،نواز شریف کل بھی صادق اور امین تھے آج بھی ہیں،پورا پاکستان نواز شریف کا ہے اور نواز شریف کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں،انشااللہ وہ وقت ضرور آئے گا کہ نواز شریف دوبارہ سرخرو ہوں گے،واضع رہے این اے 120 لاہور کے ضمنی انتخابات کے لئے کیپٹن صفدر اور سینیٹر آصف کرمانی نے ن لیگ کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کے بطور امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ان کے مدمقابل امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد ہوں گی جو پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔

Leave a Reply