قائد اعظم ٹرافی تیسرامرحلہ،پہلے دن کا کھیل بیٹرز اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی سے سجا رہا

راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل بیٹرز اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی سے سجا رہا۔ یاسر خان نے سنچری اسکور کی جبکہ عامر یامین نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پی سی بی کے مطابق مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں ایبٹ آباد نے اسلام آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنا لئے۔ یاسر خان نے …

راولپنڈی۔18اکتوبر (اے پی پی):قائد اعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل بیٹرز اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی سے سجا رہا۔ یاسر خان نے سنچری اسکور کی جبکہ عامر یامین نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پی سی بی کے مطابق مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں ایبٹ آباد نے اسلام آباد کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنا لئے۔ یاسر خان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 173 رنز اسکور کیے۔ احمد خان نے بھی 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

پشاور میں فاٹا کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد فاروق نے 75 اور محمد سرور نے 54 رنز بنائے۔ کراچی بلوز کی جانب سے ثاقب خان، محمد اصغر اور مشتاق احمد کلہوڑو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں سیالکوٹ کی ٹیم لاہور وائٹس کے خلاف 222 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، محسن ریاض نے 76 اور ایاز تصور نے 52 رنز بنائے۔ حسیب الرحمن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 38 رنز بنا لئے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں فیصل آباد کی ٹیم ملتان کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ علی شان 95 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر یامین نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 6 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ملتان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لئے۔ وقار حسین 36 اور زین عباس 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں بہاولپور کی ٹیم پشاور کے خلاف پہلی اننگز میں 131 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مبصر خان 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ سفیان مقیم، نیاز خان اور عامر خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر پشاور نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنا لیے۔ عمران رندھاوا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

مزید خبریں