جینک سنر نے فائنل میں کارلوس الکاراز کو ہر اکر سکس کنگز سلام ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ریاض ۔19اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے عالمی شہرت یافتہ نمائشی ایونٹ سِکس کنگز سلام اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ہسپانوی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے مردوں کے سنگلز …

ریاض ۔19اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار جینک سنر نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے عالمی شہرت یافتہ نمائشی ایونٹ سِکس کنگز سلام اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ہسپانوی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون کارلوس الکاراز کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 24 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو شکست دی ۔

اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر ،یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سٹسیپاس، جرمنی کے الیگزینڈر زویروف اور امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ چار روزہ نمائش ٹورنامنٹ کے میچز نیٹ فلکس پر نشر کئے گئے ۔

نمائشی اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ سعودی عرب کے شہر ریاض کے ارینا میں کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میچ میں 24 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا اور یوں نہ صرف اپنی حالیہ شکست کا بدلہ لیا بلکہ دوسری بار اس باوقار ایونٹ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی انعامی رقم 4.5 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔اس شاندار جیت کے ساتھ سنر نے مجموعی طور پر 6 ملین ڈالرز کی خطیر رقم حاصل کی،

جس میں 4.5 ملین ڈالر انعامی رقم اور 1.5 ملین ڈالر شرکت فیس کے طور پر شامل ہے۔ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے جینک سنر نے کہا کہ کاش میں ہر جگہ اسی طرح کھیل سکوں۔ کارلوس الکاراز کے ساتھ میرے کئی سخت ٹکر کے میچز ہو چکے ہیں۔ میدان میں ہمارا مقابلہ سخت ہوتا ہے،

لیکن کورٹ کے باہر ہماری دوستی بہت خاص ہے۔دوسری جانب کارلوس الکاراز نے جینک سنر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج جینک سنر واقعی بہت عمدہ کھیلے اور فتح حاصل کی۔ میں کچھ خاص نہ کر سکا، وہ واقعی بہت اچھا کھیلے تھے۔واضح رہے کہ رواں سیزن میں جینک سنر اور کارلوس الکاراز نے چاروں گرینڈ سلام ٹائٹل آپس میں بانٹے ہیں۔

مزید خبریں