انگلش پریمیئر لیگ،آرسنل اور مانچسٹر سٹی نے اپنے میچز جیت لئے

لندن۔19اکتوبر (اے پی پی):آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد فلہم کو شکست دے دی جبکہ مانچسٹرسٹی نے ایورٹن کو 0-2 گول سے ہرا کر پانچویں فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے …

لندن۔19اکتوبر (اے پی پی):آرسنل نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد فلہم کو شکست دے دی جبکہ مانچسٹرسٹی نے ایورٹن کو 0-2 گول سے ہرا کر پانچویں فتح سمیٹ لی ۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر سٹی اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ایورٹن کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔مانچسٹر سٹی کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈنے کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔ایرلنگ ہالینڈنے پہلا گول 58 ویں جبکہ دوسرا گول 63 ویں منٹ میں سکور کیا۔

ایورٹن کی ٹیم اپنی بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول سکور نہ کر پائی۔ یہ مانچسٹر سٹی کی 8 میچوں میں پانچویں فتح ہے جس کے بعد وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

کریون کاٹیج، لندن، انگلینڈ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں ای پی ایل پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم آرسنل نے سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ آرسنل کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول لینڈرو ٹروسارڈ نے میچ کے 58 ویں منٹ میں سکور کیا۔ آرسنل کی یہ ای پی ایل میں چھٹی فتح ہے اور وہ سب سے زیادہ 19 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔

مزید خبریں