بیجنگ ۔19اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی چین کے شہر ننگبو میں جاری ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہوگئیں۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں 29 سالہ اٹلی کی …
اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی کا ڈبلیو ٹی اے ننگبواوپن ٹینس ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں سفر تمام

مزید خبریں
بیجنگ ۔19اکتوبر (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی چین کے شہر ننگبو میں جاری ننگبو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہوگئیں۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں 29 سالہ اٹلی کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
چین کے شہر ننگبوکے ین ژو ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز سنگلز کے ٹاپ فور رائونڈ میچ میں 26 سالہ قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ ایلینا ریباکینا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 سالہ اٹلی کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ جیسمین پاؤلینی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ایلینا ریباکینا کا مقابلہ روسی حریف کھلاڑی اکاترینا الیگزینڈروا سے ہوگا۔








