راولپنڈی۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قومی سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ہیڈ کوچ اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس سے قبل فزیکل ڈرلز میں بھرپور حصہ لیا۔ بعد ازاں کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں تاکہ (کل) پیر سے شروع ہونے …
پاکستان اور جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز ، قومی سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

مزید خبریں
راولپنڈی۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل قومی سکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ہیڈ کوچ اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس سے قبل فزیکل ڈرلز میں بھرپور حصہ لیا۔
بعد ازاں کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں تاکہ (کل) پیر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔
قومی ٹیم کے کھلاڑی مکمل فوکس اور عزم کے ساتھ آئندہ میچ کے لیے تیار نظر آئے جبکہ کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی تکنیکی اور جسمانی فٹنس پر خصوصی توجہ دی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) پیر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔








