عوام کی کثیر تعداد محمد نواز شریف کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے ، چوہدری برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی کثیر تعداد محمد نواز شریف کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے اور جیسے جیسے یہ ریلی لاہور کی جانب بڑھ رہی ہے اس کی تعداد میں بھرپور اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کی کثیر تعداد محمد نواز شریف کی ریلی میں شرکت کر رہی ہے اور جیسے جیسے یہ ریلی لاہور کی جانب بڑھ رہی ہے اس کی تعداد میں بھرپور اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کی ریلی میں شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ محمد نواز شریف ہی پاکستان کے عوام کے حقیقی سیاسی رہنما ہیں جن کے ساتھ پاکستان کی آنے والی نسلوں کی ترقی و خوشحالی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اپنے ہر دور اقتدار میں قومی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے پورے ملک میں ترقی و خوشحالی کے منصوبے لگائے اور محمد نواز شریف کا حالیہ چار سالہ دور حکومت بھی اس امر کی واضح عکاسی کر رہا ہے کہ محمد نواز شریف نے قومی سوچ کا ثبوت دیتے ہوئے سب سے زیادہ ترقیاتی کاموں کی توجہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں پر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ محمد نواز شریف جیسے دور اندیش سیاسی رہنما کی ہی خصوصیت ہے کہ جنہوں نے پاکستان کو معاشی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانے کے لیے چین کے تعاون سے60 ارب ڈالرکی مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا اور اس کا سہرا پاکستان کے پسماندہ علاقوں گلگت بلتستان اور بلوچستان کے سر پر سجایا جس کےلئے وہاں کے عوام محمد نواز شریف کے بے حد ممنون ہیں۔

Leave a Reply