گجرات میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی کا شاندار استقبال

گجرات میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی کا شاندار استقبال محمد نواز شریف نے شہر میں داخل ہونے سے پہلے ایک فرنیچر فیکٹری میں کچھ دیر قیام کیا اور نماز جمعہ ادا کی گجرات ۔ 11 اگست (اے پی پی) گجرات میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی کا بھرپور استقبال ہوا۔ شہر داخل ہونے سے پہلے نواز شریف نے ایک فرنیچر فیکٹری میں کچھ دیر قیام …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

گجرات میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی کا شاندار استقبال
محمد نواز شریف نے شہر میں داخل ہونے سے پہلے ایک فرنیچر فیکٹری میں کچھ دیر قیام کیا اور نماز جمعہ ادا کی

گجرات ۔ 11 اگست (اے پی پی) گجرات میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی ریلی کا بھرپور استقبال ہوا۔ شہر داخل ہونے سے پہلے نواز شریف نے ایک فرنیچر فیکٹری میں کچھ دیر قیام کیا اور نماز جمعہ بھی ادا کی۔ لالہ موسیٰ میں استقبال کے بعد نواز شریف کا کاررواں گجرات شہر میں داخل ہونے سے پہلے گلوریا جین سے ملحقہ فرنیچر کارخانہ کے قریب رک گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے حکام نے بتایا کہ نواز شریف نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے رکے ہیں اور انہوں نے فیکٹری کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔ بعد ازاں ریلی گجرات شہر میں داخل ہوئی تو وہاں بھی کارکنوں کی ایک کثیر تعداد سڑکوں کے دونوں اطراف جمع تھی جنہوں نے اپنے قائد کا بھرپور استقبال کیا۔

Leave a Reply