وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

میاں نواز شریف کےلئے آنے والا مجمع جی ٹی روڈ کے جلسوں میں سب سے بڑا استقبالی جلسہ ہے‘ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو گجرات ۔11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے لئے آنے والا مجمع دیکھ کر اندازہ ہو گیا کہ یہ جی ٹی روڈ پر آج تک ہونے والے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

میاں نواز شریف کےلئے آنے والا مجمع جی ٹی روڈ کے جلسوں میں سب سے بڑا استقبالی جلسہ ہے‘ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

گجرات ۔11 اگست (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے لئے آنے والا مجمع دیکھ کر اندازہ ہو گیا کہ یہ جی ٹی روڈ پر آج تک ہونے والے جلسوں میں سب سے بڑا استقبالی جلسہ ہے‘ ہمارے مخالفین کو چاہیے کہ وہ اس استقبالی جلسے کی تصاویر دیکھیں۔ حقیقت سے نظریں نہ چرائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملک اور اداروں کو مضبوط کرنے نکلے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کا فیصلہ حرف آخر ہونا چاہیے۔ سسٹم میں بہت ساری خامیاں اور کوتاہیاں ہیں ان کو ختم کرنا ہوگا۔ انہی کوتاہیوں کی وجہ سے قیام پاکستان سے لےکر اب تک 70 سال میں کسی بھی وزیراعظم کو کام کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ کسی وزیراعظم کو گولی مار دی جاتی ہے تو کسی کو پھانسی دی جاتی ہے تو کسی کو جلا وطن کیا جاتا ہے۔ حکومت نے عدالتی فیصلہ پر عمل تو کیا مگر لوگوں نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ آج جی ٹی روڈ پر پھول ہی پھول نظر آتے ہیں۔ روڈ نظر نہیں آتا۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) صرف دو لوگوں کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔

Leave a Reply