29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمصری طیارے کی آخری آڈیو ریکارڈنگز یونان سے قاہرہ روانہ

مصری طیارے کی آخری آڈیو ریکارڈنگز یونان سے قاہرہ روانہ

- Advertisement -

ایتھنز ۔ 27 مئی (اے پی پی)یونان نے مصر کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی آخری آڈیو ریکارڈنگز اور طیارے کی راڈار تصویر یں قاہرہ میں تحقیقاتی ٹیم کو بھیج دی ہیں۔مصر کے فضائی حادثات سے متعلق امور کے سربراہ ایمن المقدم نے میڈیا کو بتایا کہ فرانسیسی کمپنی السیمار کا مہیا کردہ ایک جہاز بحر متوسط میں مسافر پرواز ایم ایس 804 کے ملبے کی تلاش میں جلد شریک ہورہا ہے۔ یہ جہاز سمندر کی تہ میں ملبے کو تلاش کرنے میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا ہے کہ سمندر میں تباہ شدہ طیارے کے بلیک باکسز کی تلاش کے لیے ایک اور فرم کی خدمات حاصل کرنے کے لیے بھی مذاکرات جاری ہیں اور ایمرجنسی ٹرانسمیٹر کی بھی جائے حادثہ سے 5کلومیٹر کے علاقے میں تلاش جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6549

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں