امریکا کے مالینن کی شاندار کامیابی، آئی ایس یو گراں پری فرانس میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیرس۔20اکتوبر (اے پی پی):امریکا کےمینز فگر سکیٹر الیا مالینن نے فرانس میں آئی ایس یو گرانڈ پری آف فگرسکیٹنگ 2025میں مردوں کے سنگلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ شنہوا کے مطابق امریکی مینز فگر سکیٹرالیامالینن نے مجموعی طور پر 321 پوائنٹس حاصل کیے اور ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جو دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی سے 40.05 پوائنٹس زیادہ تھے۔ فرانس کے ایڈم سیاؤ ہِم فا 280.95 …

پیرس۔20اکتوبر (اے پی پی):امریکا کےمینز فگر سکیٹر الیا مالینن نے فرانس میں آئی ایس یو گرانڈ پری آف فگرسکیٹنگ 2025میں مردوں کے سنگلز مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

شنہوا کے مطابق امریکی مینز فگر سکیٹرالیامالینن نے مجموعی طور پر 321 پوائنٹس حاصل کیے اور ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جو دوسرے نمبر پر آنے والے کھلاڑی سے 40.05 پوائنٹس زیادہ تھے۔

فرانس کے ایڈم سیاؤ ہِم فا 280.95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جارجیا کے نیکا ایگاڈزے نے 259.41 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امریکی مینز فگر سکیٹرالیامالینن نے اپنی شاندار جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں اور مستقبل میں مزید فتوحات حاصل کروں گا۔

اس مقابلے سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور خوب لطف بھی اٹھایا۔ آئندہ سیزن کے لیے پرجوش ہوں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپان کی بالادستی نمایاں قائم رہی۔

جاپان کی 17 سالہ ویمنز فگر سکیٹر آمی ناکائی نے 227.08 پوائنٹس کے حاصل کئے اور پہلی پوزیشن کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ تین مرتبہ کی عالمی چیمپئن کاؤری ساکاموتو 224.23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ ریون سوم یوشی نے 216.06 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید خبریں