کانگو، جھڑپوں میں 27 افراد ہلاک ہوئے، ہیومن رائٹس واچ

کنساشا ۔ 11 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 3 پولیس افسروں سمیت کم سے کم 27افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پرتشدد جھڑپیں اس ہفتے کے آغاز میں ہوئی تھیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق زیادہ تر اموات دارالحکومت کنساشا میں ہوئیں جہاں …

کنساشا ۔ 11 اگست (اے پی پی) انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 3 پولیس افسروں سمیت کم سے کم 27افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پرتشدد جھڑپیں اس ہفتے کے آغاز میں ہوئی تھیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق زیادہ تر اموات دارالحکومت کنساشا میں ہوئیں جہاں ایک علیحدگی پسند گروپ بندو دیا کونگو نے پیر کو ملک کے صدر جوزف کابیلا کے خلاف مارچ کرتے ہوئے ایک جیل پر حملہ کر دیا تھا۔

Leave a Reply