امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز کی جنوبی بحیرہ چین میں موجودگی انتہائی عدم اطمینان بخش اقدام ہے، ترجمان چینی وزیر خارجہ

بیجنگ ۔11 اگست (اے پی پی) چین نے امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس جان ایس مک کین کی جنوبی بحیرہ چین میں موجودگی کو انتہائی عدم اطمینان بخش اقدام قرار دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ فریڈم آف نیویگیشن کے نام پر امریکی اقدام نے چین کی خودمختاری و سلامتی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک …

بیجنگ ۔11 اگست (اے پی پی) چین نے امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس جان ایس مک کین کی جنوبی بحیرہ چین میں موجودگی کو انتہائی عدم اطمینان بخش اقدام قرار دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ فریڈم آف نیویگیشن کے نام پر امریکی اقدام نے چین کی خودمختاری و سلامتی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔ چینی ترجمان نے مزید کہا کہ جنوبی بحیرہ چین میں داخل ہونے پر امریکی جنگی بحری جہاز کو شناخت کیا گیا اور بعد ازاں اسے علاقے سے نکال دیا گیا۔

Leave a Reply