فیصل آباد میں پاک جنوبی افریقہ ایک روزہ میچ کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی میٹنگ ،سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں پاک جنوبی افریقہ ایک روزہ میچ کیلئے سکیورٹی انتظامات اور خصوصی میٹنگ کا انعقادکیا گیا، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر صدارت پولیس کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل ، چیف …

فیصل آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں پاک جنوبی افریقہ ایک روزہ میچ کیلئے سکیورٹی انتظامات اور خصوصی میٹنگ کا انعقادکیا گیا، سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر صدارت پولیس کمیونٹی انگیجمنٹ سنٹر میں 3 ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی سیریز کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل ، چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید ،ٹاؤن ایس پیز اوردیگر پولیس افسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں نومبر میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

۔سٹی پولیس آفیسر نے افسران کو کھلاڑیوں کی قیام گاہ ، روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف مؤثر پٹرولنگ یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر متعلقہ اداروں سے بہترین کوآرڈینیشن رکھتے ہوئے سکیورٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اسٹیڈیم میں داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ ،جدید اسکینگ سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مکمل نگرانی کی جائے۔ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور پارکنگ پلان پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔عوام کو بہترین اور پُرسکون ماحول میں تفریح فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

مزید خبریں