اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے 9 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اعجاز الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ وائس چیئرمین علیم آغا اور آرگنائزنگ …
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا 9 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن نے 9 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اعجاز الرحمن آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ وائس چیئرمین علیم آغا اور آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض رومیس علی انجام دیں گے جبکہ دیگر ممبران میں محمد حسین چٹھہ، شبیر لشکر والا، انعم آغا، کلثوم احمد اور تنویر احمد شامل ہیں۔
پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 9 ویں پی ٹی بی ایف رینکنگ ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ 20 نومبر سے کراچی میں شروع میں ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔
ایونٹس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن یکم سے 14 نومبر صبح دس بجے تک کرا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 18 نومبر کو سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 24 نومبر کو جبکہ فائنل مقابلے 25 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔








