سڈنی۔21اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی پنڈلی میں تکلیف کے باعث آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے آئندہ انگلینڈ کے خلاف اہم لیگ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کو قومی ویمنز ٹیم کپتان ایلیسا ہیلی کی فٹنس پر تشویش لاحق ہے، خاص طور پر جب ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے …
فٹنس مسائل ،ایلیسا ہیلی انگلینڈ کے خلاف آئندہ میچ سے باہر ہوگئیں

مزید خبریں
سڈنی۔21اکتوبر (اے پی پی):آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی پنڈلی میں تکلیف کے باعث آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے آئندہ انگلینڈ کے خلاف اہم لیگ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کو قومی ویمنز ٹیم کپتان ایلیسا ہیلی کی فٹنس پر تشویش لاحق ہے، خاص طور پر جب ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔35 سالہ ایلیسا ہیلی نے رواں میگا ٹورنامنٹ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف شاندار سنچریاں سکور کی تھیں، گزشتہ ہفتے کو تربیتی سیشن کے دوران پنڈلی میں معمولی تکلیف کا شکار ہوئیں۔
ٹیم انتظامیہ ان کی پنڈلی کی تکلیف کا جائزہ لے رہی ہے، تاکہ وہ 25 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری لیگ میچ تک دستیاب ہو سکیں۔ان کی غیر موجودگی میں بیتھ مُونی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گی، جبکہ 22 سالہ جارجیا وول، جنہوں نے حالیہ دنوں میں متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے، اوپننگ میں ایلیسا ہیلی کی جگہ لینے کی توقع ہے۔اگرچہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں دونوں پہلے ہی سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں، تاہم ایلیساہیلی کی دستیابی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے انتہائی اہم ہوگی، جہاں آسٹریلیا اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے کوشاں ہے ۔
کرکٹ آسٹریلیا کی میڈیکل ٹیم ان کی بحالی کے عمل کو احتیاط سے مانیٹر کر رہی ہے، اور ٹیم کو امید ہے کہ وہ بروقت مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو فائنل مرحلے میں قیادت فراہم کر سکیں گی۔








