راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد فاٹا، سیالکوٹ، ملتان اور ایبٹ آباد نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی۔ پی سی بی کے مطابق فاٹا نے کراچی بلوز کو 184 رنز سے شکست دی۔ فاٹا کی جانب سے دیئے گئے 296 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی بلوز کی پوری ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو …
قائداعظم ٹرافی تیسرا راؤنڈ ،فاٹا، سیالکوٹ، ملتان اور ایبٹ آباد کی ٹیموں کی کامیابی

مزید خبریں
راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد فاٹا، سیالکوٹ، ملتان اور ایبٹ آباد نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی۔ پی سی بی کے مطابق فاٹا نے کراچی بلوز کو 184 رنز سے شکست دی۔ فاٹا کی جانب سے دیئے گئے 296 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی بلوز کی پوری ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عثمان رحیم 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فاٹا کے شاہد عزیز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں لے کر وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ ایبٹ آباد نے اسلام آباد کو 70 رنز سے ہرا دیا۔ ایبٹ آباد کی جانب سے مقرر کردہ 524 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی ٹیم 453 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ راجہ حمزہ وحید نے 117 اور سرمد بھٹی نے 109 کی شاندار اننگز کھیلی۔ دیگر بیٹرز میں شامل حسین 81 اور جواد علی 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
خالد عثمان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد کے یاسر خان کو بہترین کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیالکوٹ نے لاہور وائٹس کے خلاف 284 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ لاہور وائٹس کو جیت کے لیے 390 رنز کا ہدف ملا لیکن پوری ٹیم محض 105 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ جنید علی 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیالکوٹ کے محمد علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محسن ریاض کو عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ملتان نے فیصل آباد کو 10 وکٹوں سے شکست سے ہرایا۔ فیصل آباد کی ٹیم دوسری اننگز میں 373 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ عاصم علی ناصر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 114 رنز بنائے جبکہ پہلی اننگز میں 95 رنز بنانے والے علی شان نے دوسری اننگز میں بھی 77 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان کو جیت کے لیے صرف 35 رنز درکار تھے جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیے۔ میچ میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے والے عامر یامین کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔\932








