14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ 5 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گی

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ 5 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں، …

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 14 ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ 5 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے بوائز اور گرلز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے تعلیمی اداروں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 31 اکتوبر تک واٹس ایپ نمبر 03213077577 پر کرا سکتے ہیں ۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ یکم نومبر کو شام پانچ بجے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور ایونٹ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ چیمپئن شپ 8 نومبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

مزید خبریں