دبئی۔22اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن فلائی دبئی نے مختلف ایئرلائنز کے ساتھ 7 نئے انٹرلائن معاہدوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اس کے شراکت داروں کی مجموعی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ان نئے معاہدوں کے تحت فلائی دبئی کے مسافروں کو یورپ میں یونان کی معروف ایئرلائن ایجیئن ایئر لائنز اور اٹلی کی قومی ایئرلائن …
فلائی دبئی کے 7 نئے انٹرلائن معاہدے، یورپ اور ایشیا کے مزید 120 مقامات تک رسائی

مزید خبریں
دبئی۔22اکتوبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ائیر لائن فلائی دبئی نے مختلف ایئرلائنز کے ساتھ 7 نئے انٹرلائن معاہدوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اس کے شراکت داروں کی مجموعی تعداد 40 سے تجاوز کر گئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ان نئے معاہدوں کے تحت فلائی دبئی کے مسافروں کو یورپ میں یونان کی معروف ایئرلائن ایجیئن ایئر لائنز اور اٹلی کی قومی ایئرلائن آئی ٹی اے ایئرویز کے ذریعے 30 سے زائد مقامات تک رسائی حاصل ہوگی، اسی طرح مشرق بعید اور جنوب مشرقی ایشیا جانے والے مسافروں کے لیے میانمار ایئر ویز انٹرنیشنل اور چین کی چار بڑی ایئرلائنز ایئر چائنا، چائنا ایسٹرن، ہینان ایئرلائنز، اور سچوان ایئرلائنز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے 90 سے زائد نئے مقامات تک آسان کنکشن میسر آئیں گے ۔
فلائی دبئی نے کہا کہ ان شراکت داریوں کے ذریعے مسافروں کو ایک ہی ٹکٹ پر سفر کی سہولت اور سامان کی براہ راست چیکنگ جیسے آسان سفر کے تجربات فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اقدامات ایئرلائن کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں جو عالمی رابطے بڑھانے اور نئے سفر مقامات کھولنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
فلائی دبئی کا موجودہ نیٹ ورک 135 سے زیادہ مقامات پر مشتمل ہے جبکہ انٹرلائن اور کوڈ شیئر معاہدوں کے ذریعے 300 سے زائد مقامات تک رسائی ممکن بنائی گئی ہے۔فلائی دبئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر غیث الغیث نے کہاکہ 2009 سے ہمارا مقصد ہمیشہ بہتر رابطہ کاری کو فروغ دینا اور تجارت و سیاحت کے آزاد بہاؤ کو ممکن بنانا رہا ہے۔ سات نئے انٹرلائن معاہدوں کے اضافے سے ہمارے مسافروں کے لیے سفر کے مزید انتخاب اور سہولتیں پیدا ہوں گی، ساتھ ہی مزید لوگ دبئی کو سیاحت اور کاروبار کے عالمی مرکز کے طور پر دیکھ سکیں گے جو دبئی کی فضائی مرکز کی حیثیت کو مزید مضبوط بناتا ہے۔








