سیئول۔22اکتوبر (اے پی پی):شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات ، جون کے بعد یہ پہلے میزائل تجربات ہیںنے بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات کئے ہیں، جون کے اوائل میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے یہ پہلے میزائل تجربات ہیں ۔ جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) کا حوالہ …
شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات ، جون کے بعد یہ پہلے میزائل تجربات ہیں

مزید خبریں
سیئول۔22اکتوبر (اے پی پی):شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات ، جون کے بعد یہ پہلے میزائل تجربات ہیںنے بیلسٹک میزائلوں کے مزید تجربات کئے ہیں، جون کے اوائل میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے یہ پہلے میزائل تجربات ہیں ۔
جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی نے جوائنٹ چیفس آف سٹاف (جے سی ایس) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی طرف کئی بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل ہوانگ ہائی صوبے میں واقع مقام جنگوا سے فائر کئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فوج نے شمالی کوریا کی طرف سے مزید میزائل تجربات کی تیاری کی نگرانی کو تیز کر دیا ہے اور امریکا اور جاپان کے ساتھ متعلقہ معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ جوابی کارروائی کی مستقل تیاری کی پوزیشن کو برقرار رکھا ہوا ہے۔








