برسلز۔22اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے بھیجی جانے والی انسانی امداد کو دوگنا کرنے اور زخمیوں کو نکالنے کے لئے تیار ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات بحیرۂ روم کے خطے کی امور کی یورپی کمشنر دوبرافکا سوئسکا نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین غزہ میں ملبہ ہٹانے، تلاش اور صفائی کے آپریشنز میں …
غزہ کے لئے امداد میں اضافے اور زخمیوں کے انخلا کے لئے تیار ہیں، یورپی یونین

مزید خبریں
برسلز۔22اکتوبر (اے پی پی):یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے بھیجی جانے والی انسانی امداد کو دوگنا کرنے اور زخمیوں کو نکالنے کے لئے تیار ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق یہ بات بحیرۂ روم کے خطے کی امور کی یورپی کمشنر دوبرافکا سوئسکا نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین غزہ میں ملبہ ہٹانے، تلاش اور صفائی کے آپریشنز میں حصہ لینے کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ امدادی کارروائیوں، بحالی اور تعمیرِ نو کے عمل میں مرکزی کردار ادا کر سکتی ہے۔ یورپی کمشنر نے کہا کہ اگر کوئی حقیقی سیاسی عمل شروع کیا جاتا ہے تو یورپی یونین غزہ میں اسلحے کے خاتمے کے عمل میں بھی تعاون کرنے کےلئے تیار ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کے نزدیک غزہ کے حال اور مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی کا کردار ناگزیر ہے۔ ادھر،اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی آبادی کی اکثریت کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہےجبکہ نصف سے زائد طبی مراکز ایندھن کی قلت اور جنگ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے باعث تاحال بند ہیں۔








