ابوظہبی۔22اکتوبر (اے پی پی):ابوظہبی میں’’ گلوبل فوڈ ویک‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے جس کا مقصد خوراک کے شعبے میں عالمی تعاون، اختراع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ ایونٹ ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ، خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور و زرعی اختراع اور ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کے تعاون سے مودون ہولڈنگ کی ایک کمپنی ایڈنیک گروپ کے زیراہتمام منعقد …
ابوظہبی میں ’’گلوبل فوڈ ویک‘‘ کا آغاز

مزید خبریں
ابوظہبی۔22اکتوبر (اے پی پی):ابوظہبی میں’’ گلوبل فوڈ ویک‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے جس کا مقصد خوراک کے شعبے میں عالمی تعاون، اختراع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ ایونٹ ابوظہبی ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی ، خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور و زرعی اختراع اور ابوظہبی انویسٹمنٹ آفس کے تعاون سے مودون ہولڈنگ کی ایک کمپنی ایڈنیک گروپ کے زیراہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔
گلوبل فوڈ ویک میں حکومتی و نجی اداروں اور خوراک و مشروبات کی عالمی کمپنیوں کی ریکارڈ شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے،یہ ایونٹ 23 اکتوبر تک ایڈنیک سینٹر ابوظہبی میں جاری رہے گا اور اس میں خوراک میں جدت، جدید زرعی ٹیکنالوجی، سپلائی چین، پائیداری، غذائیت، فوڈ سکیورٹی اور ریگولیٹری پالیسی جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ ایونٹ کو اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم کی اسٹریٹجک شراکت حاصل ہے۔
اہم تقریبات میں چوتھی ابوظہبی انٹرنیشنل فوڈ ایگزیبیشن ، گیارہویں ابوظہبی ڈیٹ پام ایگزیبیشن جو مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کھجور کی صنعت کے لیے نمایاں ترین علاقائی تقریب ہے ، کے علاوہ پہلی بار منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ ٹاکس اور ایگری کلچرل انویسٹمنٹ فورم شامل ہیں، پروٹین آلٹرنیٹوز انیشی ایٹو اور ایگری ٹیک فورم بھی ’’گلوبل فوڈ ویک‘‘ کا حصہ ہوں گے۔








