میکسیکو سٹی۔22اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکے زیر اہتمام فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے لیے تیار میکسیکو میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر غیر ملکی سیاحوں اور امیر مہمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بکتر بند گاڑیوں کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سکیورٹی فرم (روہے )کے سربراہ لیوپولڈو سرڈیرا نے اپنی کمپنی کی …
فیفا ورلڈ کپ 2026کی تیاریاں،میکسیکو میں سکیورٹی کمپنیا بلٹ پروف گاڑیاں تیار،غیر ملکی سیاحوں کے لئے الیکٹرک شاک ہینڈل جیسی جدید حفاطتی سہولیات کرائے پردستیاب

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔22اکتوبر (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکے زیر اہتمام فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے لیے تیار میکسیکو میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر غیر ملکی سیاحوں اور امیر مہمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بکتر بند گاڑیوں کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق سکیورٹی فرم (روہے )کے سربراہ لیوپولڈو سرڈیرا نے اپنی کمپنی کی تیار کردہ گاڑیوں کی مضبوطی اور بلٹ پروف کوالٹی کو ثابت کرنے کےلئے ایک مظاہرے کے دوران کار کے دروازے پر گولیاں چلا کر اس کی مضبوطی دکھائی۔
مظاہرے میں گولیاں ایک مضبوط تہہ سے ٹکرا کر رک گئیں، جس سے ظاہر ہوا کہ ان گاڑیوں کو سکیورٹی کے اعتبار سے کس قدر مضبوط تیار کیا گیا ہے۔ لیوپولڈو ڈیراکا کہنا تھا کہ ہماری بکنگز ان سیاحوں کے لئے ہیں جن کے پاس دولت ہے اور وہ جو فیفا ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے آ رہے ہیں، لیکن انہیں میکسیکو کے بارے میں منفی خبریں سن کر خوف لاحق ہے۔
ہم انہیں مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔روہے کے پاس اس وقت 70 سے زائد بکتر بند گاڑیوں کا بیڑا موجود ہے، جنہیں آئندہ سال جون سے جولائی کے دوران کرائے پر فراہم کیا جائے گا، جب میکسیکو، امریکا اور کینیڈا مشترکہ طور پر 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔میکسیکو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور تشدد کے خدشات کے باعث کئی غیر ملکی شائقین نے پہلے ہی سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سکیورٹی کمپنیاں نہ صرف بکتر بند گاڑیاں فراہم کر رہی ہیں بلکہ تربیت یافتہ پرائیویٹ گارڈز کی خدمات بھی پیش کر رہی ہیں۔ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ کی آمد نے جہاں سیاحت، ہوٹلنگ اور دیگر صنعتوں کو فائدہ پہنچایا ہے، وہیں نجی سکیورٹی سیکٹر بھی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔
اس کے علاوہ اب یہ سکیورٹی کمپنیاں گاڑیوں میں الیکٹرک شاک ہینڈل اور پپر اسپرے پہ نہایت کم وقت میں خارج ہونے والے پہیے جیسی جدید حفاظتی ٹیکنالوجیز بھی نصب کر رہی ہیں تاکہ امیر غیر ملکی سیاحوں کو مزید تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
ان کی بکنگز خاص طور پر ان سیاحوں کے لیے ہیں جن کے پاس دولت ہے اور جو ورلڈ کپ دیکھنے میکسیکو آ رہے ہیں، مگر انہیں میکسیکو کے حوالے سے حفاظتی خدشات لاحق ہیں۔ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں میکسیکو سٹی کے حکام نے شہر کے قیام اور نقل و حمل کے نظام کے ساتھ ساتھ 2026 ورلڈ کپ کے لیے تحفظ اور سکیورٹی اقدامات بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جس میں 40,000 اضافی سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب بھی شامل ہے تاکہ شائقین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔








