پاکستانی اسپنر آصف آفریدی نے ٹیسٹ ڈیبیوپر شاندار کارکردگی دکھا کر تاریخ رقم کر دی

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی اسپنر آصف آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر تاریخ رقم کر دی۔ 38 سالہ آصف آفریدی نے ڈیبیو اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے عمر …

راولپنڈی۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی اسپنر آصف آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی دکھا کر تاریخ رقم کر دی۔ 38 سالہ آصف آفریدی نے ڈیبیو اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا بلکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ وہ ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ یا زائد وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے چارلس میریئٹ کا 92 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 1933 میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

آصف آفریدی نے 38 سال اور 301 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں ان کی شاندار باؤلنگ نے نہ صرف پاکستانی شائقین کو خوش کر دیا بلکہ کرکٹ ماہرین کو بھی متاثر کیا۔ آصف آفریدی کی یہ کارکردگی پاکستان کے ان عظیم باؤلرز کی یاد تازہ کر گئی جنہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر شاندار آغاز کیا۔ پاکستان میں اس روایت کا آغاز 1964 میں ہوا جب عارف بٹ نے میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف چھ وکٹیں حاصل کیں۔

بعد ازاں محمد نذیر، شاہد نذیر، محمد زاہد، شاہد آفریدی، محمد سمیع، شبیر احمد، یاسر عرفات، وہاب ریاض، تنویر احمد، بلال آصف، نعمان علی، ابرار احمد اور عامر جمال جیسے باؤلرز نے بھی اپنے ڈیبیو پر متاثر کن کارکردگی سے پاکستان کا نام روشن کیا۔ اب آصف آفریدی نے اس سنہری روایت کو نئی جہت بخشی ہے۔

 

مزید خبریں