مکس مارشل آرٹس کھلاڑی رضوان علی کل بھارت کے رانا رودرا سنگھ کے خلاف رنگ میں اتریں گے

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے مکس مارشل آرٹس کھلاڑی رضوان علی (کل) جمعرات 23 اکتوبر کو دبئی کے ’’دی ایجنڈا ایرینا‘‘ میں بھارت کے رانا رودرا سنگھ کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔پاکستان کے ناقابل شکست فائٹر رضوان علی نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ وہ فائٹ میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں، میں نے اب تک ہر بھارتی فائٹر کو شکست دی ہے۔ یہ فائٹ روسی تنظیم اے …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے مکس مارشل آرٹس کھلاڑی رضوان علی (کل) جمعرات 23 اکتوبر کو دبئی کے ’’دی ایجنڈا ایرینا‘‘ میں بھارت کے رانا رودرا سنگھ کے خلاف رنگ میں اتریں گے۔پاکستان کے ناقابل شکست فائٹر رضوان علی نے پر اعتماد لہجے میں کہا کہ وہ فائٹ میں کامیابی کیلئے پرامید ہیں، میں نے اب تک ہر بھارتی فائٹر کو شکست دی ہے۔ یہ فائٹ روسی تنظیم اے سی اےکے بینر تلے منعقد ہو رہی ہے جو چیچن رہنما رمضان قادروف کی سرپرستی میں کام کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ فائٹ جنوبی ایشیا کی تاریخ کی سب سے بڑی ایم ایم اے فائٹ قرار دی جا رہی ہے جسے دنیا بھر میں تقریباً 1.7 بلین ناظرین کے دیکھنے کی توقع ہے۔رضوان علی اس وقت پاکستان کے سب سے کامیاب فائٹر مانے جاتے ہیں جو اپنی تکنیکی مہارت

برداشت اور تباہ کن پنچ پاور کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ رضوان علی کا کہنا ہے کہ ان کی تیاری بہترین ہے، رودرا سخت حریف ہیں ، ہر فائٹ میرے لیے اہم ہے، چاہے یو ایف سی ہو یا اے سی اے، جیت ہمیشہ تربیت اور ذہنی مضبوطی سے آتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دبئی میں ہونے والے اس ایونٹ میں یو ایف سی کے سینئر سکائوٹس بھی موجود ہوں گے اور ممکن ہے کہ یہی فائٹ رضوان علی کے یو ایف سی میں داخلے کا دروازہ کھول دے۔رضوان نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ پاکستان ایم ایم اے فیڈریشن کے صدر اور بریو جم کے بانی عمر احمد کو دیا، جنہیں وہ اپنا ’’مینٹور اور رہنما‘‘ قرار دیتے ہیں۔ رضوان نے کہا کہ ایم ایم اے صرف کھیل نہیں، یہ جذبہ ہے، پیغام ہے

میں چاہتا ہوں کہ پاکستانی نوجوان بھی اس کھیل میں آئیں، محنت کریں اور یو ایف سی تک پہنچنے کا خواب پورا کریں۔

مزید خبریں