لاریب پبلک ہائی سکول نواں کلی کوئٹہ کے طلبا کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):لاریب پبلک ہائی سکول نواں کلی کوئٹہ کے طلباء نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایاجہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور ایوان بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی اور انہیں ایوان بالا کے قانون سازی کے عمل اور کام کے طریقہ کار پر جامع …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):لاریب پبلک ہائی سکول نواں کلی کوئٹہ کے طلباء نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا۔سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایاجہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور ایوان بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی اور انہیں ایوان بالا کے قانون سازی کے عمل اور کام کے طریقہ کار پر جامع بریفنگ دی گئی۔

وفد نے گلی دستور کا بھی دورہ کیا۔بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا اور انہیں سینیٹ اجلاس کی کاروائی کے بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ کی کارکردگی، پارلیمانی روایات اور جمہوری عمل کے بارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو یادگار اور مفیدقرار دیا۔