آذربائیجان اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،مشترکہ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا،رانا مشہود احمد خاں

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین مشہود احمد خاں نے کہا کہ آذربائیجان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے ایم او یو پر دستخظ کئے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہبار …

اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں سے آذربائیجان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین مشہود احمد خاں نے کہا کہ آذربائیجان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ وزیر اعظم یوتھ پروگرام نے ایم او یو پر دستخظ کئے ہیں، وزیر اعظم پاکستان محمد شہبار شریف کی موجودگی میں آذربائیجان کی وزارت یوتھ اینڈ سپورٹس اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے۔

رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ بہتری اور ترقی کے لئے ہمیں ایم او یو جو مشترکہ اہداف، باہمی ہم آہنگی اور نوجوانوں پر مرکوز اقدامات پر مبنی ہے اس پر مزید عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں اور تعلقات کو مزید مضبوط بنا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے اہداف اور معیار مقرر کرتے ہوئے مشترکہ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا، بھائی چارے اور دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر سفیر آذربائیجان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام اور نو جوان کی منسٹری آپس میں منسلک ہیں،ہمارےنوجوانوں کو ہماری دوستی کے متعلق مزید آگاہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ یوتھ کلچر اور خصوصی تعلیم کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کے باہمی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے،مزید نوجوانوں کے لئے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔