اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ایم سی بی لمیٹڈکے بعداز ٹیکس منافع میں کیلنڈرسال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے ستمبر 2025ء کے دوران بینک کو 44.34 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے،گزشتہ سال کے …
ایم سی بی لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں کیلنڈر سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):ایم سی بی لمیٹڈکے بعداز ٹیکس منافع میں کیلنڈرسال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بینک کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جنوری سے ستمبر 2025ء کے دوران بینک کو 44.34 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 16 فیصد کم ہے،گزشتہ سال کے پہلے 9 ماہ میں بینک کو 52.70 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا
اس مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 37.42 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 44.48 روپے تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق سال کی تیسری سہ ماہی میں بینک کو 15.10 ارب روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی تیسری سہ ماہی کے 18.094 ارب روپے کے مقابلہ میں 17 فیصد کم ہے،تیسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 12.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔








