کوئٹہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کا مضبوط حامی ہوں، کوئی بھی قوم خواتین کو مساوی مواقع اور سہولیات فراہم کئے بغیر ترقی کی نئی منازل طے نہیں کر سکتی ،مشترکہ کوششوں اور باہمی احترام کے ذریعہ پائیدار ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این ویمن کے کنٹری نمائندہ جمشید …
خواتین کے حقوق کا مضبوط حامی ہوں ،مشترکہ کوششوں کے ذریعہ پائیدار ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں، گورنربلوچستان
کوئٹہ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کا مضبوط حامی ہوں، کوئی بھی قوم خواتین کو مساوی مواقع اور سہولیات فراہم کئے بغیر ترقی کی نئی منازل طے نہیں کر سکتی ،مشترکہ کوششوں اور باہمی احترام کے ذریعہ پائیدار ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این ویمن کے کنٹری نمائندہ جمشید قاضی اور عائشہ ودود کے ساتھ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمیں ایک ایسے معاشر ہ کے قیام کی ضرورت ہے جہاں ہر کوئی ترقی کرے ۔
گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ بات بھی قابل فخر ہے کہ ہماری شاندار قومی اقدار و روایات میں عورت کو ایک باعزت مقام حاصل ہے، بلوچستان کی خواتین صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ان کو ضروری سہولیات فراہم کی جائیں، وفد نے گورنربلوچستان کو بتایا کہ صو بہ میں کافی عرصہ سے خاتون محتسب کی آسامی خالی ہے جس پر گورنربلوچستان نے اس مسئلہ کو بھی جلد حل کرانے اور اہل خاتون کی تعیناتی کی یقین دہانی کرائی۔








