گالف،پی جی اے ٹور نے 2026 سیزن کا افتتاحی ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا

نیویارک۔23اکتوبر (اے پی پی):پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن آف امریکا(پی جی اے ٹور )نے اعلان کیا ہے کہ نئے میزبان مقام کی تلاش میں ناکامی کے باعث وہ 2026 کے سیزن کے افتتاحی ٹورنامنٹ دی سینٹری کو منسوخ کر رہا ہے ۔ ای ایس پی این کے مطابق یہ ایونٹ 8 سے 11 جنوری 2026تک ماؤئی جزیرے کے پلانٹیشن کورس، کپالووا میں ہونا تھا، مگر علاقے میں شدید خشک سالی کے …

نیویارک۔23اکتوبر (اے پی پی):پروفیشنل گالفرز ایسوسی ایشن آف امریکا(پی جی اے ٹور )نے اعلان کیا ہے کہ نئے میزبان مقام کی تلاش میں ناکامی کے باعث وہ 2026 کے سیزن کے افتتاحی ٹورنامنٹ دی سینٹری کو منسوخ کر رہا ہے ۔

ای ایس پی این کے مطابق یہ ایونٹ 8 سے 11 جنوری 2026تک ماؤئی جزیرے کے پلانٹیشن کورس، کپالووا میں ہونا تھا، مگر علاقے میں شدید خشک سالی کے باعث منتقلی ضروری ہوگئی تھی۔پی جی اے ٹور کے مطابق ہوائی اور دیگر مقامات پر متبادل مقامات کا جائزہ لینے کے بعد بھی لاجسٹک مسائل ،جیسے سامان کی ترسیل، انفراسٹرکچر کی تیاری اور وینڈر سپورٹ کے باعث ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

اب آئندہ سال کا پہلا ٹورنامنٹ 15 سے 18 جنوری تک سونی اوپن ہوگا، جو وائیالائے کنٹری کلب، ہونولولو (ہوائی) میں کھیلا جائے گا۔دی سینٹری 1999 میں کیلیفورنیا سے ماؤئی منتقل ہوا تھا اور 1986 سے 2013 تک پی جی اے ٹور کے سیزن اوپنر کے طور پر کھیلا جاتا رہا۔

2024 میں جب ٹور نے کیلنڈر ایئر شیڈول دوبارہ اپنایا تو یہ ایونٹ دوبارہ افتتاحی حیثیت میں واپس آیا تھا۔اس ایونٹ میں عام طور پر گزشتہ سال کے پی جی اے ٹور ایونٹس کے فاتحین اور فیڈ ایکس کپ سٹینڈنگز کے سرفہرست 50 گولفرز حصہ لیتے ہیں۔

مزید خبریں