ریو ڈی جنیرو۔23اکتوبر (اے پی پی):سابق ریال میڈرڈ اور ریال سوسیڈاڈ کے فارورڈ ویلیان جوزے کے گول کی بدولت باہیا نے برازیلین سیری اے کے میچ میں انٹرناسیونال کو 0-1گول سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ای ایس پی این کے مطابق ویلیان جوزے نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں گول کیا۔ ان کی ابتدائی پنالٹی گول کیپر ایوان نے روک لی تھی، اور ری باؤنڈ کراس …
باہیا کی انٹرناسیونال پر 0-1 سے فتح، برازیلین سیری اے میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

مزید خبریں
ریو ڈی جنیرو۔23اکتوبر (اے پی پی):سابق ریال میڈرڈ اور ریال سوسیڈاڈ کے فارورڈ ویلیان جوزے کے گول کی بدولت باہیا نے برازیلین سیری اے کے میچ میں انٹرناسیونال کو 0-1گول سے شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔ای ایس پی این کے مطابق ویلیان جوزے نے پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں گول کیا۔
ان کی ابتدائی پنالٹی گول کیپر ایوان نے روک لی تھی، اور ری باؤنڈ کراس بار سے ٹکرا گیا، تاہم 45 ویں منٹ میں اپنی تیسری کوشش میں انہوں نے بال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو انٹرناسیونال کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
انٹرناسیونال کو مشکلات کا سامنا تب ہوا جب 72ویں منٹ میں لیفٹ بیک ایلیسن کو روڈریگو نیسٹر پر خطرناک فاؤل کرنے پر سیدھا ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔
اس کے بعد میزبان ٹیم نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور اپنے گزشتہ چار میں سے اپنی تیسری جیت کے ساتھ تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے۔اس فتح کے ساتھ باہیا کے پوائنٹس 49 ہو گئے، جو اب 14ویں نمبر پر موجود انٹرناسیونال سے 14 پوائنٹس آگے ہے، جبکہ سیزن میں نو میچز باقی ہیں۔








