العین میں ‘ابوظہبی باجا چیلنج’ کے تیسرے سیزن کا آغاز 25 اکتوبر کو ہوگا

ابوظہبی۔23اکتوبر (اے پی پی):ابوظہبی سپورٹس کونسل کے زیرِ اہتمام اور امارات موٹر سپورٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے ابوظہبی باجا چیلنج کے تیسرے سیزن کا آغاز 25 اکتوبر بروز ہفتہ کو العین کے طلائی ٹیلوں تلال سویحان کے علاقے میں ہوگا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق افتتاحی مرحلے میں 31 ممالک کے تقریباً 100 ڈرائیورز اور رائیڈرز حصہ لیں گے، جن میں سے 25 سے زائد اماراتی ڈرائیورز ہوں گے۔ …

ابوظہبی۔23اکتوبر (اے پی پی):ابوظہبی سپورٹس کونسل کے زیرِ اہتمام اور امارات موٹر سپورٹس آرگنائزیشن کے تعاون سے ابوظہبی باجا چیلنج کے تیسرے سیزن کا آغاز 25 اکتوبر بروز ہفتہ کو العین کے طلائی ٹیلوں تلال سویحان کے علاقے میں ہوگا۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق افتتاحی مرحلے میں 31 ممالک کے تقریباً 100 ڈرائیورز اور رائیڈرز حصہ لیں گے، جن میں سے 25 سے زائد اماراتی ڈرائیورز ہوں گے۔ ایونٹ میں پروفیشنل اور ایمیچور ڈرائیورز دونوں کو ایک ساتھ شرکت کا موقع دیا گیا ہے، جس سے ایک دلچسپ، مہم جو اور پرجوش ماحول تشکیل پائے گا۔اس افتتاحی راؤنڈ میں 62 موٹر سائیکلیں، 8 کوآڈ بائیکس (اے ٹی وی )، 8 کاریں اور 22 بگیاں شامل ہوں گی، جو 100 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر محیط صحرا کے ٹریک پر پانچ چکروں میں حصہ لیں گی۔ یہ راستہ العین کے نرم ریتیلے علاقوں سے گزرتا ہے، جو رفتار، مہارت اور برداشت کا زبردست امتحان ہو گا۔

شرکامختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، اومان ، کویت، بحرین، برطانیہ، جرمنی، فرانس، پرتگال، جنوبی افریقا، آسٹریلیا، امریکا ، بھارت، روس، چین، جاپان، لبنان، اردن، کینیڈا، ازبکستان، سوئٹزرلینڈ، پولینڈ، اور برازیل شامل ہیں۔اس موقع پر ابوظہبی سپورٹس کونسل طلعل مصطفی الہاشمی ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے ایونٹس نے کہا کہ ابوظہبی باجا چیلنج ایک بار پھر پیشہ ورانہ اور ایمیچور ڈرائیوروں کو محفوظ اور دلچسپ ماحول میں یکجا کرتا ہے، جو اعلیٰ حفاظتی معیارات کے مطابق منعقد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ چار راؤنڈز پر مشتمل ہوگی، اور مجموعی ٹائٹلز تمام ایونٹس کے پوائنٹس کی بنیاد پر طے کیے جائیں گے، جبکہ چیمپئنز کا اعلان چوتھے اور آخری راؤنڈ میں کیا جائے گا۔

طلعل مصطفی الہاشمی نے مزید کہا کہ اس طرح کے ایونٹس کے ذریعے ابوظہبی سپورٹس کونسل مقامی ڈرائیوروں کی صلاحیتوں کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ ہم اس موقع پر اپنے سٹریٹجک پارٹنر امارات موٹر سپورٹس آرگنائزیشن کے تعاون کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ایونٹ کے شیڈول کے مطابق، انتظامی اور تکنیکی جانچ کا عمل 24 اکتوبر کو شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔ ریس کے دن صبح 6 بجے سےساڑھے سات بجے تک رجسٹریشن ہوگی، جس کے بعد ڈرائیورز کو بریفنگ دی جائے گی۔ریس کا باضابطہ آغاز 25 اکتوبرکو صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا، جبکہ انعامات کی تقریب پونے بارہ بجے اختتامی مقام پر منعقد کی جائے گی۔

 

مزید خبریں