وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

کراچی ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہفتہ کو یہاں گورنر ہاﺅس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن وامان کی بہتری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

کراچی ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہفتہ کو یہاں گورنر ہاﺅس میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے فاروق ستار کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سب سے بڑے تجارتی شہر کراچی میں امن وامان کی بہتری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کام کرنا ہو گا۔

Leave a Reply