سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام و انڈوومنٹ فنڈکے بارے اہم فیصلے

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ۔جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور انڈوومنٹ فنڈکے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں انڈوومنٹ فنڈکیلئے 47کھلاڑیوں کا جائزہ لیا گیا،جس میں سے42 کھلاڑیوں کو فنڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور انڈوومنٹ فنڈ …

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ۔جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور انڈوومنٹ فنڈکے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں انڈوومنٹ فنڈکیلئے 47کھلاڑیوں کا جائزہ لیا گیا،جس میں سے42 کھلاڑیوں کو فنڈ میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور انڈوومنٹ فنڈ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی ہے۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری 2026سے پنجاب میں انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جارہا ہے،جس سے تحصیل سطح سے لیکر ڈویژن تک نیا ٹیلنٹ سامنے لایا جائے گااور یہ سالانہ بنیادوں پرہوگاجس میں ہاکی ، بیڈمنٹن ، اتھلیٹکس ، فٹبال ، تائی کوانڈو اوردیگر کھیلوں کے مقابلہ جات ہوں گے

انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہے،اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔ مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ میں پنجاب کے بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا جارہا ہے،اس وقت 100کے قریب کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے ماہانہ سکالرشپس دیئے جارہے ہیں، انڈوومنٹ فنڈ سے پلاٹینیم ، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں بالترتیب 70، 50اور 30ہزار روپے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگر ی میں کھلاڑیوں کو15ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ دئیے جارہے ہیں۔ مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 2ارب روپے کی خطیر رقم سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جوکہ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی ، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم ،ڈپٹی سیکرٹری رافیعہ قیوم اور جی ایم پنشن فنڈ کے افسران اور پی ایم یو کے افسران نے شرکت کی ہے۔