کراچی ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کراچی کے ایک روزہ دورے کے اختتام پر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کوکراچی ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔ وزیر اعظم شاھد خان عباسی کراچی آمد کے فوراً بعد ایئرپورٹ سے سیدھے مزارقائد پہنچے بعد ازاں گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ محمد زبیر نے انہیں صوبہ میں وفاق کے تعاون سے چلنے …
وزیر اعظم ایک روزہ دورے کے اختتام پر اسلام آباد روانہ ہوگئے

مزید خبریں
کراچی ۔ 12 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کراچی کے ایک روزہ دورے کے اختتام پر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر اعظم شاھد خاقان عباسی کوکراچی ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔ وزیر اعظم شاھد خان عباسی کراچی آمد کے فوراً بعد ایئرپورٹ سے سیدھے مزارقائد پہنچے بعد ازاں گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ محمد زبیر نے انہیں صوبہ میں وفاق کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ہفتہ کو گورنر ہاو¿س سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے گورنر ہاﺅس میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، کاروباری برادری اور مسلم لیگ (ن) کے وفود سے ملاقات کے علاوہ امن وامان کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت بھی کی








