کوئٹہ پشین اسٹاپ کے قریب بم دھماکہ‘ 10 افراد جاں بحق

کوئٹہ۔12اگست (اے پی پی )کوئٹہ پشین اسٹاپ کے قریب بم دھماکہ میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب پشین اسٹاپ پر بارود سے بھری گاڑی سیکورٹی فورسز گاڑی سے ٹکراگئی جس سے زوداردھماکہ ہوا‘ دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس میں دورکشوں سمیت چارگاڑیوں اوردوموٹرسائیکلوں میں آگ بھڑ ک اٹھی ۔صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے بم …

کوئٹہ۔12اگست (اے پی پی )کوئٹہ پشین اسٹاپ کے قریب بم دھماکہ میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ہفتہ کی شب پشین اسٹاپ پر بارود سے بھری گاڑی سیکورٹی فورسز گاڑی سے ٹکراگئی جس سے زوداردھماکہ ہوا‘ دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس میں دورکشوں سمیت چارگاڑیوں اوردوموٹرسائیکلوں میں آگ بھڑ ک اٹھی ۔صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آ وروں کانشانہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی تھی‘ دھماکہ اتنا زودارتھاکہ قریب گاڑیوں کوآگ لگی‘ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹروسیم کے مطابق ابتک سول ہسپتال میں 10 افراد کی لاشیں پہنچا دی گئی ہے اور25 سے زائد افرادزخمی ہیں جن کو طبی امدادفراہمی کی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کوئٹہ بم دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

Leave a Reply