اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس واقعہ میں معصوم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔12 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم ہاوس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے اس واقعہ میں معصوم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔








