چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

کوئٹہ ۔12 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگرد حملہ آزادی کے جشن کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، اس طرح کے کسی بھی چیلنج سے ہمارا عزم کمزور نہیں ہوگا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی …

کوئٹہ ۔12 اگست (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگرد حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگرد حملہ آزادی کے جشن کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، اس طرح کے کسی بھی چیلنج سے ہمارا عزم کمزور نہیں ہوگا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Leave a Reply