تہران۔29اکتوبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے علاقائی تجارتی شراکت داروں کو تجویز دی ہے کہ باہمی تجارت کے لیے ڈالر سے نکل کر علاقائی کی سطح پر ایک مشترکہ کرنسی متعارف کرائی جائے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز یہ تجویز علاقائی سطح پر معاشی تعاون و اشتراک بڑھانے کے لئے قائم تنظیم اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن( ای سی او)کے پلیٹ فارم سے پیش کی ۔اکنامک …
علاقائی تجارتی شراکت دار باہمی تجارت کے لیے ڈالر سے نکل کر مشترکہ کرنسی متعارف کرائیں،ایران

مزید خبریں
تہران۔29اکتوبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے علاقائی تجارتی شراکت داروں کو تجویز دی ہے کہ باہمی تجارت کے لیے ڈالر سے نکل کر علاقائی کی سطح پر ایک مشترکہ کرنسی متعارف کرائی جائے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز یہ تجویز علاقائی سطح پر معاشی تعاون و اشتراک بڑھانے کے لئے قائم تنظیم اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن( ای سی او)کے پلیٹ فارم سے پیش کی ۔اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کا اجلاس ان دنوں ایران کی میزبانی میں تہران میں جاری ہے جس کے موقع پر ایرانی صدر نے اپنی غیر رسمی گفتگو میں یہ تجویز پیش کی ۔
اس تنظیم کا آغاز 1980 کی دہائی میں ایران، ترکیہ اور پاکستان کی کوششوں سے ہوا تھا تاہم اس تجارتی پلیٹ فارم میں مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والی کئی ریاستیں بھی شامل ہیں اور اس کے ارکان کی تعداد 10 ہو چکی ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ خطے کے ممالک مذہبی اور ثقافتی رشتے میں جڑے ہیں، اس لئے علاقے میں باہمی طور پر بہتر اور قریبی تعاون کی کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے حتیٰ کہ مشترکہ کرنسی کا اجرا بھی کیا جا سکتا ہے تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر علاقے کے ممالک معاشی اور ثقافتی اعتبار سے اکٹھے ہو جائیں تو وہ اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنی معاشی ترقی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر ایران کے خلاف ایک عرصے سے سخت پابندیاں جاری ہیں، یہ پابندیاں زیادہ تر امریکا اور یورپی ملکوں نے عائد کر رکھی ہیں۔ ان پابندیوں کی وجہ ایران کا جوہری پروگرام ہے جس کو اسرائیل اور امریکا نے جنگی جارحیت کا نشانہ بھی بنایا ۔








