بھارت ، ریاست جھارکھنڈ میں دیسی ساختہ بم دھماکے سے بچی ہلاک

نئی دہلی ۔29اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں دیسی ساختہ بم دھماکے سے 10 سالہ بچی ہلاک ہو گئی ۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ضلع مغربی سنگھ بھوم کے دیگھا گاؤں کے قریب جنگل کے علاقے میں 10 سالہ بچی غلطی سے ایک دیسی ساختہ بم پر چڑھ گئی، جسے مبینہ طور پر نکسل علیحدگی پسندوں نے نصب کیا تھا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی جنگل میں سیالی …

نئی دہلی ۔29اکتوبر (اے پی پی):بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں دیسی ساختہ بم دھماکے سے 10 سالہ بچی ہلاک ہو گئی ۔شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ضلع مغربی سنگھ بھوم کے دیگھا گاؤں کے قریب جنگل کے علاقے میں 10 سالہ بچی غلطی سے ایک دیسی ساختہ بم پر چڑھ گئی، جسے مبینہ طور پر نکسل علیحدگی پسندوں نے نصب کیا تھا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی جنگل میں سیالی کے پتے چننے گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے چکرادھپور بھیج دیا ہے۔

 

مزید خبریں