بیروت۔29اکتوبر (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ اب ان کے ملک پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بند کروایا جائے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ گزشتہ روز امریکی ایلچی موگن ٹاگس سے ملاقات کے دوران کیا ۔امریکی ایلچی موگن ٹاگس سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے لبنانی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی معاہدے …
امریکا لبنان پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بند کروائے، صدر جوزف عون

مزید خبریں
بیروت۔29اکتوبر (اے پی پی):لبنان کے صدر جوزف عون نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ اب ان کے ملک پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بند کروایا جائے۔ العربیہ کے مطابق انہوں نے یہ مطالبہ گزشتہ روز امریکی ایلچی موگن ٹاگس سے ملاقات کے دوران کیا ۔امریکی ایلچی موگن ٹاگس سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے لبنانی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنگ بندی معاہدے کو مانیٹر کرنے والی کمیٹی کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے خصوصاً اسرائیل کی جانب سے جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنوبی لبنان کے بے گھر ہو نے والے شہریوں کو اپنے گھروں میں واپسی کا حق ملنا چاہیے اور وہ اسی طرح ممکن ہے کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں روکے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ سردیوں میں لوگوں کا خیموں میں زندگی بسر کرنا مشکل ہوگا اس لئے لازم ہے کہ وہ واپس اپنے گھروں کو جا ئیں اور اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو چکے مکانوں کی تعمیر و مرمت کو بھی ممکن بنا ئیں۔








