اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور حج ایڈوائزری کمیٹی کے رکن خان ہشام بن صدیق نے مکہ کا دورہ کیا اور آمدہ حج کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مین کنٹرول آفس عزیزیہ پہنچنے پر ڈائریکٹر حج ، دیگر سینئر افسران اورحج مشن کے ارکان نے پاکستانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ پاکستانی قونصل …
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق کا مکہ کا دورہ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور حج ایڈوائزری کمیٹی کے رکن خان ہشام بن صدیق نے مکہ کا دورہ کیا اور آمدہ حج کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مین کنٹرول آفس عزیزیہ پہنچنے پر ڈائریکٹر حج ، دیگر سینئر افسران اورحج مشن کے ارکان نے پاکستانی سفیر کا خیرمقدم کیا۔ پاکستانی قونصل جنرل شہریاراکبرخان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاکستانی سفیرکو منیٰ لے جایا گیا جہاں انہیں پاکستانی مکتب اور ان سے منسلک تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔








