اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ بدعنوانی معاشرے کیلئے سرطان ہے، بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کے افسران اوراہلکاربدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں،نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ایک جامع،موثر اورانتہائی فعال حکمت عملی وضع کرلی ہے جس میں ملک کے تمام اداروں سے بدعنوانی …
، بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ بدعنوانی معاشرے کیلئے سرطان ہے، بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کے افسران اوراہلکاربدعنوانی کے خاتمے کو قومی فرض سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں،نیب نے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ایک جامع،موثر اورانتہائی فعال حکمت عملی وضع کرلی ہے جس میں ملک کے تمام اداروں سے بدعنوانی کے خاتمے کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ یہ ادار ہ آزادانہ طور پر قوم اور ملک کی خدمت کرسکے،نیب کی موجودہ انتظامیہ نے تین سال کے عرصہ میں احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے حوالے سے 150ریفرنس دائر کئے اوربدعنوان عناصر سے 50 ارب روپے لوٹی ہوئی رقوم ریکورکرتے ہوئے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی۔








