سیئول ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے امریکی محصولات میں کمی کے بدلے امریکا کو 350 ارب ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔تا س کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا اس کے علاوہ بڑی مقدار میں امریکا سے تیل اور گیس بھی خریدے گا، جبکہ …
جنوبی کوریا محصولات میں کمی کے بدلے 350 ارب ڈالر ادا کرے گا ، امریکی صدر

مزید خبریں
سیئول ۔30اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے امریکی محصولات میں کمی کے بدلے امریکا کو 350 ارب ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔تا س کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا اس کے علاوہ بڑی مقدار میں امریکا سے تیل اور گیس بھی خریدے گا،
جبکہ جنوبی کوریائی کمپنیوں اور کاروباری شخصیات کی جانب سے امریکا میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کیا جائے گا جس کے نتیجے میں امریکا میں جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری کا حجم 600 ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا ۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہو ں نے جنوبی کوریا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزیں تیار کرنے کی بھی منظوری دی ہے جو پرانی ڈیزل آبدوزوں کے مقابلے میں زیادہ تیز اور جدید ہوں گی۔دوسری جانب، جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر وی سنگ۔لاک نے تصدیق کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے لئے جوہری آبدوزوں کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔








