چین اور امریکا کے درمیان اہم اقتصادی مسائل کے حل پر اتفاق

بیجنگ ۔30اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کی مذاکراتی ٹیموں نے دو طرفہ تجارت اور معیشت سے متعلق اہم مسائل کے حل پر بنیادی اتفاقِ رائے حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دیا۔ شی جن پنگ کے مطابق ہماری تجارتی اور اقتصادی ٹیموں نے …

بیجنگ ۔30اکتوبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کی مذاکراتی ٹیموں نے دو طرفہ تجارت اور معیشت سے متعلق اہم مسائل کے حل پر بنیادی اتفاقِ رائے حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران دیا۔

شی جن پنگ کے مطابق ہماری تجارتی اور اقتصادی ٹیموں نے اُن کلیدی معاملات کے حل کے طریقۂ کار پر بنیادی اتفاق کیا ہے، جن پر دونوں ممالک کو تشویش تھی اور اس سلسلے میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے۔چینی صدر نے زور دیا کہ چین اور امریکا ایک دوسرے کی کامیابی اور مشترکہ خوشحالی میں مدد کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ یہ کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے کے خلاف ہونے کے بجائے شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ بوسان میں ہونے والی یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کی تجارت کے حوالے سے ایک نئے معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چین پر عائد اضافی محصولات میں نرمی لانے کے خواہش مند ہیں۔