سرگودھا۔ 02 نومبر (اے پی پی):مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں دور حاضر کے جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا تب ہی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگودھا کو آئی ٹی کا حب بنانے کے لیے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور انشاءاللہ جلد اہل سرگودھا کو شاہینوں کے شہر کے ساتھ ساتھ …
سرگودھا چیمبر آف کامرس اور لاجکس کالج کے مابین آئی ٹی حب کے قیام کے لیےیاداشت پر دستخط

مزید خبریں
سرگودھا۔ 02 نومبر (اے پی پی):مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں دور حاضر کے جدید طریقوں کو اپنانا ہوگا تب ہی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگودھا کو آئی ٹی کا حب بنانے کے لیے سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں اور انشاءاللہ جلد اہل سرگودھا کو شاہینوں کے شہر کے ساتھ ساتھ آئی ٹی حب سرگودھا دیکھنے کو ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز خواجہ یاسر قیوم نے لاجکس کالج کے ساتھ ایم او سائن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ یاسر قیوم نے کہا کہ سرگودھا میں کاروبار کے بےپناہ مواقع ہیں جن کو اجاگر کرنے کےلیےسرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنا کلیدی کردار ادا کررہاہےاب لاجکس کالج کے ساتھ ایم او سائن کرنے سے آئی ٹی کے فروغ کے لیے چیمبر آف کامرس اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گا اور کوشش کریں گے کہ آئی ٹی کو سرگودھا میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروباری مقاصد کے لیے پروموٹ کیا جائے۔
اس موقع پر کالج کے سربراہ خواجہ فیصل رزاق نے کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ کے لیے مقابلے کی دوڑ جاری ہے اور ہمارا پڑوسی ملک ہم سے کئی گناہ آگے جا چکا ہے میں یورپ یا دیگر ممالک کی بات نہیں کر رہا میں اپنے خطے کے پڑوسی ملک کی بات کر رہا ہوں ان کے مختلف شہروں کا جائزہ لیا جائے تو دیکھیں کہ انہوں نے آئی ٹی کے میدان میں کتنی ترقی کی ہے اب وقت آگیاہےکہ پاکستان میں بھی آئی ٹی کی تعلیم کو لازم قرار دیا جائے تبھی ہم دنیا کا مقابلہ کر سکیں گے۔ اس موقع پر آئی ٹی سے متعلقہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بعد ازاں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں لاجکس کالج کی 25 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔








